(باخبر سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ جہانزیب کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر عبدالواحد خان انتقال کر گئے۔ ان کو آبائی قبرستان رونیال تحصیل مٹہ میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ وہ سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہئ تعلیم خیبر پختون خوا پروفیسر عبدالوہاب خان شمع خیل، لطیف خان، عبدالکبیر خان ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما کمال خان شمع خیل، ناصر خان، طارق خان، خالد خان کے والد، سابق ایم ایس سیدو ہسپتال ڈاکٹر شیبر میاں کے سسر، واسا سوات کے منیجر آپریشنل میاں شاہد علی، سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر میاں نظام علی، ڈائریکٹر نادرا میاں فواد علی کے نانا تھے۔
Swat
