(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیرِ جماعت مینگورہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ موجودہ حکمرانوں نے مدینہ کی ریاست کے نام پر دھوکا کیا۔ مہنگائی کی اصل وجہ حکمرانوں کی نا اہلی ہے۔ ہر قسم کی بدعنوانی اور بے انصافی سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے قرآن وسنت سے راہنمائی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جماعت اسلامی مینگورہ شہر کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
