Swat

تعلیمی اداروں کی نجکاری آئی ایم ایف کے ایما پر کی جا رہی ہے، ڈاکٹر امجد علی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان پیپلزپارٹی سوات کے ترجمان اور سابق امیدوارقومی اسمبلی ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ ہسپتالوں کی نجکاری کے ناکام فیصلے کے بعد اب تعلیمی اداروں کی نجکاری بھی آئی ایم ایف کے ایماپر کی جارہی ہے۔ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹ کے نام پر تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ کرکے غریب بچوں پر تعلیم کے دوروازے بند کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجدعلی نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت اس وقت آئی ایم ایف کے اشاروں پر کام کررہی ہے۔ صحت کے بعد اب تعلیم کی نجکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم ٹی آئی کی مکمل ناکامی کے باوجود بھی تعلیمی اداروں کی نجکاری سمجھ سے بالاتر ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔