Swat

سوات، موبائل ٹاؤرسیکورٹی گارڈز کا کم تنخواہوں کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں موبائل ٹاؤرز پر دن رات ڈیوٹی انجام دینے والے سیکورٹی گارڈز نے کم تنخواہوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے لیبرقوانین کی خلاف ورزیوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔کبل گراؤنڈ میں سیکورٹی ملازمین کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آل کے پی کے ٹاؤرز یونین کے صوبائی صدر عبدا لخا لق شاہ، سینئر نا ئب صدر صفدر ریاض قریشی اور ضلع سوات کے صدر احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل نجی کمپنیوں کی جانب سے اُنہیں لیبر لا کے تحت تنخواہیں نہیں دی جارہیں۔ دن رات ڈیوٹی کے باوجود بھی انہیں ماہانہ 21 ہزار کی بجائے صرف 8ہزار تک کی تنخواہ پر ٹرخایا جا رہا ہے، جو سراسر ظلم اور نا انصا فی پر مبنی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔