(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں 12 سالہ بچے کو اِغوا کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد کے مطابق ملزمان رحمان علی، محمدجعفر ساکنان رحیم آباد اور سمیع اللہ سکنہ قمبر نے بارہ سالہ بچے امیرکواِغوا کرکے خالی کھنڈر میں لے گئے۔ پولیس نے والد کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کراکر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا اور بعد میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Swat
