Swat

سوات،مختلف واقعات و حادثات میں ایک بچی انتقال کرگئی،پانچ افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں 6 مختلف واقعات اور حادثات میں ایک بچی انتقال کرگئی اور خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں ٹرک کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی صائمہ انتقال کرگئی۔ بیدرہ مٹہ ہی میں مسماۃ(م) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دوا کھا کر اقدامِ خود کشی کیا جس کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کانجو ٹاؤن شپ میں تیز رفتاری کے باعث کار فٹ پاتھ سے ٹکراگئی جس میں سوار ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ داملئی مدین میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ خریڑئی مٹہ میں ہدایت اللہ نامی شخص نے نامعلوم وجوہات پر ڈنڈے سے وار کرکے خود کو زخمی کردیا۔ شکردرہ میں شامیزے نامی شخص شکار سے واپسی پر گاڑی میں سوار ہو رہا تھا کہ اچانک بندوق چل جانے سے شدید زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔