Swat

پنجاب کا دبنگ پولیس آفیسر ڈی پی اُو سوات تعینات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پنجاب کے علاقہ قصور میں ”زینب قتل کیس“اور”موٹروے خاتون زیادتی کیس“ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے مشہور ہونے والے پنجاب پولیس کے ایس ایس پی زاہد نواز مروت جن کا تبادلہ پنجاب سے خیبر پختون خواہ کیا گیا تھا۔ خیبر پختون خوا پولیس نے ان کو ڈی پی او سوات تعینات کیا۔ انہوں نے سوات میں چارج لے کر کام شروع کردیا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں پہلی بار ان کا تبادلہ ہوا ہے۔ سوات میں پائیدارامن کے قیام، جرائم کے خاتمے اور سیاحت کو ترقی دینے کے لئے پولیس عوام کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہر جگہ وردی کو عزت دی ہے۔ یہاں خیبر پختون خوا میں بھی وردی کو عزت دیں گے۔ ڈی پی اُو نے اپنے آفس کے لان میں کرسیاں لگادیں۔ کل سے وہ لوگوں کے مسائل دفتر کے باہر لان میں سنیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔