Swat

سوات یونیورسٹی، کامیاب جوان پروگروام کے تحت ورکشاپ کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام“ کے تحت یونیورسٹی آف سوات میں دو روزہ ورکشاپ منعقد ہوا۔ ورکشاپ کے مختلف سیشن میں 500 سے زائد طلبہ و طالبات نے ”انٹرپرینیورشپ اور سوشل انٹرپرائز“ کے عنوان کے تحت منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کی۔ یو این ڈی پی،پاکستان اور سکول آف لیڈرشپ فاونڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ کے ریسورس پرسن فیضان عرفات تھے۔سکول آف لیڈر شپ فاؤنڈیشن کے فوکل پرسن اور یونیورسٹی آف سوات کے ڈائریکٹر فنانس ارشدعلی خان نے کہا کہ یہ ورکشاپ اس ریجن کے طلبہ کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے سکول آف لیڈرشپ فاؤنڈیشن کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے ایک مثبت تبدیلی متوقع ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔