(باخبر سوات ڈاٹ کام) تھانہ مٹہ کی حدود میں واقع علاقہ میرمئی، اشاڑے میں لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد شاہ، نیک عمل ولد روزی خان نے اپنے گھر کے قریب اپنے ایک خالی گھر میں اپنی 18 سالہ ہمشیرہ مسماۃ (ر) اور20 سالہ نیاز پر فائرنگ کی، جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولین کا ایک دوسرے سے تعلق تھا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں اور دونوں ملزم بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔
Swat
