Swat

پشاور ہائی کورٹ نے جنگلات کے مقدمات سول کورٹس کو چلانے کا اختیار دے دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محکمہئ جنگلات سے متعلق تمام مقدمات سول کورٹ کی بجائے فارسٹ سیٹل منٹ بورڈ میں کرانے کا اختیار ختم کرکے محکمہئ جنگلات سے متعلق مقدمات کو سول کورٹس کو سننے اور فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا۔ معمبر بنام حکومت رٹ میں وکیل میاں کوثر حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فارسٹ آرڈیننس 2002ء کے سیکشن 92 میں محکمہئ جنگلات سے متعلق مقدمات سننے کا اختیار سول عدالتوں سے لے کر فارسٹ سیٹل منٹ بورڈ کو دیا گیا ہے۔ یہ بورڈ محکمہئ جنگلات کے ماتحت ہے۔ اس لئے اس بورڈ سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔ دونوں طرف سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں اس سیکشن کا اختیار ختم کرکے محکمہئ جنگلات کے مقدمات سول کورٹس کو سننے کا اختیار دے دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔