(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت مینگورہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ پینڈورا لیکس سے ثابت ہوچکا ہے کہ ملک پر کرپٹ مافیا حکومت کر رہا ہے۔ کرپٹ ٹولے کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس لایا گیا۔پی ٹی آئی اور دیگر پارٹیوں میں کوئی فرق نہیں۔ جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم اے محمد نے یوسی رحیم آباد میں جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی و بے روزگاری سے ملک معاشی تباہی کا شکار ہے۔ حکمرانوں نے ملک کو مقروض کردیا ہے۔ کرپٹ ٹولہ کو تحفظ دینے کیلئے نیب قوانین میں تبدیلی لائی گئی ہے۔
Swat
