(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشترعلاقوں میں آج سے بارش کا دوروزہ سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کل پیر کو بھی جاری رہے گا جس کے ساتھ ہی موسم سرما کا آغاز ہو جائے گا۔ بارش والے دنوں میں میدانی علاقوں میں کم سے کم درجہئ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 23 رہنے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔
Swat
