Swat

جماعت اسلامی سوات، تحصیل امرا و قیمین کا اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی سوات تحصیل امرا و قیمین کا اہم اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ضلعی امیر حمید الحق نے کی۔ تمام تحصیلوں کے امرا سمیت ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مقصد پاکستان میں اسلامی نظام کا قیام ہے۔ اسلامی نظام کے قیام سے ہی ملک و ملت خوشحالی کی طرف گامز ن ہوسکتی ہے۔ چوروں، لٹیروں نے ملک و عوام کو مہنگائی تلے روند دیا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام میں بے سکونی چھائی ہوئی ہے۔ ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ ان چوروں لٹیروں سے آزادی حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔