Swat

سوات یونیورسٹی، طلبہ میں منشیات سے بچاؤ اور تدارک بارے یک روزہ سیمینار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف سوات کے زیر اہتمام طلبہ میں منشیات سے بچاؤ اور تدارک بارے آگاہی پروگرام کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔ سیمینار سے پہلے ایک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں فیکلٹی اور طلبہ نے شرکت کی۔ سیمینار سے شعبہ کے سربراہ فہیم الدین، ڈاکٹر میاں نظام علی (سائیکاٹرسٹ)، ڈاکٹر لطف اللہ (چیئرمین شعبہ لا اینڈ شریعہ) فضل حمید (احساس ری ہیب سنٹر) نے نفسیاتی،قانونی اور مذہبی پہلوؤں پر گفتگو کی۔ سیمینار میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان بھی شریک ہوئے اورشرکا کو شیلڈ پیش کئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔