(باخبر سوات ڈاٹ کام)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملم جبہ سوات میں ینگ پارلیمنٹیرئین فورم پاکستان کی جانب سے “Young Parliamentarians on Peacebuilding”کے موضوع سے منعقدہ دوروزہ ورک شاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کی معاشی ترقی کے لیے خطے میں امن کا قیام ضروری ہے۔ امن کے قیام کے لیے ہماری قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خطے میں امن کے قیام سے ہی تعمیر و ترقی کا حصول ممکن ہو سکے گا۔اسپیکر نے ملک کی ترقی میں نوجوان پارلیمنٹیرئین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ امن و امان کے قیام میں پارلیمنٹ اور پارلیمنٹیرئین کا کردار نہایت اہم ہے۔ ہر پارلیمنٹیرئین کو قانون و آئین سے واقفیت ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوان پارلیمنٹیرئینز کو ملک کی ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی۔افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے اسپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پُرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں قیامِ امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
Swat
