Swat

حکومت نے والیِ سوات کی حویلی کو قومی ورثہ قرار دے دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم حکومت خیبر پختونخوانے ریاست سوات کے آخری والی کی حویلی کو قومی ورثہ قرار دے کر اس پر سیکشن فور لگانے کے لیے ڈپٹی کمشنر سوات کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ نمبر 1490/CB-1-Acq میں لکھا گیا ہے کہ والیِ سوات نے اپنی پوری زندگی تعلیم، سکولوں، ہسپتالوں اور سڑکوں کی کشادگی، لوگوں کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے گزاری ہے۔ والیِ سوات کی حویلی ایک اہم ورثہ ہے۔ حکومت اس عمارت کے تحفظ میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ عمارت کو تحفظ دے کر اسے قومی ورثہ قرار دیا جائے گا، جو وادیِ سوات کے ورثہ اور کلچر ٹورازم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ 1894ء کے زمین حصول کے ایکٹ کے تحت سیکشن 4 لگا کر موضوعہ عمارت کو سرکاری گزٹ میں شائع کرنے کے لیے اقدام کرے۔مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ والیِ سوات کے تاریخی گھر کو تحفظ دینے کا مقصد ان کی خدمات کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہے۔ والیِ سوات کی خدمات کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے ان کے گھر کی تذئین و آرائش کی جائے گی۔ سیکشن فور کے بعدوالیِ سوات کی تاریخی رہائش گاہ کو تحفظ دے کر قومی ورثہ قرار دیاجائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔