(باخبر سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے طلبہ نے اساتذہ کے تبادلے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے کچہری چوک میں روڈ کو بلاک کیے رکھا۔ مظاہرین طلبہ کا کہنا تھا کہ ان کے کالج کے 17 اساتذہ کو دیگر کالجوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ان کے متبادل اساتذہ کا تبادلہ نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے ہزاروں طلبہ کو وِزٹنگ اساتذہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
Swat
