(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے سیاحوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے ایک اور رکن کو گرفتار کرلیا۔ایس پی شاہ حسن خان، ایس پی اَپر سوات درویش خان، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ9 اگست 2021ء کو تھانہ مدین اور تھانہ غالیگے کے حدود میں دو نا خوشگوار واقعے رونما ہوئے تھے، جس میں مدین کے علاقے قندیل میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر سیاحوں کو لوٹا تھا۔ اس میں ملوث 8افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ اب ایک اور ڈکیت کلیم ولد محمدی گل سکنہ دلدار گھڑی چارسدہ ترناب کو گرفتار کرلیا۔
Swat
