(باخبرسوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی سوات کی تمام تحصیلوں کے نومنتخب امرا کے ناموں کا اعلان کرد یا گیا۔ محمد امین مینگورہ شہر، ریاض احمد تحصیل بابوزئی، فداخان تحصیل بریکوٹ، حاجی رحمت علی تحصیل کبل، ثناء اللہ فاروقی تحصیل مٹہ، فضل وہاب بھٹو تحصیل بحرین، شیر محمد خاکستارتحصیل خوازہ خیلہ او نور اللہ کو تحصیل چارباغ کا امیر مقرر کیا گیا ہے۔ ضلعی تربیتی اجتماعِ عام و حلف برداری تقریب میں نو منتخب امرا سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حلف لیا۔
Swat
