Swat

سوات یونیورسٹی کے لئے100ملین روپے کا فنڈ جاری کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبرپختونخوا حکومت نے یونیورسٹی آف سوات کو 100 ملین روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے۔ یہ فنڈ ترقیاتی اور تعمیراتی کام کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے ترقیاتی فنڈ کے اجرا پر وزیر اعلیٰ محمود خان اور خیبر پختونخوا حکومت شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تعمیراتی کام میں حائل تمام رکاوٹوں کو جلد ختم کیا جائیگا اور طلبہ کی تعلیمی سہولیات میں اضافہ کیا جائیگا۔ تین شعبہ جات کو مین کیمپس چارباغ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے شعبہ جات کو بتدریج منتقل کیا جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔