Swat

سوات، 7 لاکھ سے زائد آبادی کے واحد سرکاری کالج میں ہزاروں طالبات داخلہ سے محروم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بابوزئی(مینگورہ) اور تحصیل بریکوٹ کی 7 لاکھ 84 ہزار آبادی جن میں نصف تعداد خواتین کی ہے۔ اس کے لئے واحد گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج سیدو شریف میں بی ایس کی خواہشمند 3198 طالبات میں صرف 320 طالبات کو داخلہ مل سکا۔ 2878 طالبات تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے سے محروم رہ گئیں۔ اس گرلز کالج میں بی ایس کے 8 ڈیپارٹمنٹ انگلش، اسلامیات، پولی ٹیکل سائنس، سائیکالوجی، باٹنی، زوالوجی، کیمسٹری اور میتھس ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق ایک کلاس میں 40 طالبات سے زیادہ نہیں ہوں گی جس کی وجہ سے ان ڈیپارٹمنٹس میں 320 طالبات کو داخلہ مل سکتا ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نرگس آرا نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کے پاس بی ایس کے لئے8 ڈیپارٹمنٹ ہیں جس کے لئے 3198 طالبات نے داخلے کے لئے آن لائن درخواست جمع کرائی تھی۔ ان میں ہم نے میرٹ کی بنیاد پر 320 طالبات کو داخلہ دینا تھا، لیکن کالج انتظامیہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو صورتحال سے آگاہ کیا، تو انہوں نے ہر ڈیپارٹمنٹ میں مزید دس طالبات کو داخلے کی اجازت دے دی۔ اس سے زیادہ طالبات کو ہم داخلہ نہیں دے سکتے۔ ایک طالبہ جن کو داخلہ نہ مل سکا کے والدمحمد رحمان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سرکاری کالجوں میں ان والدین کے بچے داخلہ لیتے ہیں جو نجی کالجوں کی فیس جمع نہیں کرسکتے۔ اس لئے اب داخلہ نہ ملنے پر اس کی بیٹی خواہش کے باوجود آگے نہیں پڑھ سکے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا کہ خواتین کے لئے مزید کالجوں اور سیکنڈ شفٹس شروع کیے جائیں، تاکہ غریب کی بیٹی بھی تعلیم حاصل کر سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔