(باخبر سوات ڈاٹ کام)تھانہ منگلور کی حدود میں واقع علاقہ تلیگرام میں رکشہ خوڑ میں گرنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے۔ رکشہ عرق سے سواریوں کو لے کر مینگورہ جارہا تھا کہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر خوڑ میں جاگرا۔ نتیجتاً صاحب زادہ اور اس کی اہلیہ، سرحد علی اور اس کی اہلیہ موقع پر جاں بحق اور دوافراد زرعلی اور رکشہ ڈرائیورحسین علی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا۔ ایک ہی گاؤں میں ایک ساتھ چار جنازے اٹھنے پر علاقہ میں سوگ کا سماں تھا۔
Swat
