Swat

حقیقی جمہوری نظام کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، ڈاکٹر خالد محمود

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ ملک میں حقیقی جمہوری نظام کی بحالی کے بغیر عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف قوم متحد ہوچکی ہے۔ بہت جلدنا اہل حکومت سے جلد چھٹکارا مل جائے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ ابتر صورتحال اور عام آدمی کی حالتِ زار سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت مسائل کے حل میں سنجیدہ ہی نہیں۔ نا اہلی و ناقص حکمرانی سے مزید مسائل پیدا ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔