(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا وِژن عوام کی خدمت ہے۔ مہنگائی ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات کی سب سے زیادہ فکر وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کو ہے۔ ان شاء اللہ جلد مہنگائی پر قابو پالیں گے۔ وزیراعظم ریلیف پیکیج سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہوگی۔ ریلیف پیکیج کا مقصد مہنگائی کی وجہ سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈک آفس سیدوشریف میں پی ٹی آئی ورکرز،یوتھ اور آئی ایس ایف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Swat
