(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعدریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں میں اضافہ کردیا۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 146 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامہ مینگورہ سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 277 روپے مقرر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 172 روپے، پیر بابا 124 روپے، الپوری 105 روپے، بشام 166 روپے، تیمر گرہ 140 روپے، سخاکوٹ 113 اور درگئی 108 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اندرونِ سوات مینگورہ سے کانجو فلائن کوچ کا کرایہ چھے روپے، منگلور 16 روپے، کبل 16 روپے، ناگوہا 35 روپے اور مینگورہ سے لنڈاکے 43 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مینگورہ سے اسلام پور 18 روپے، ملم جبہ 68 روپے جب کہ مینگورہ سے کالام 156 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50 فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔
Swat
