Swat

لالکو، سکول بس کھائی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق، 32زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیلِ مٹہ کے تھانہ کالاکوٹ کی حدود میں واقع علاقہ لالکو میں سکول کے بچوں کی بس کھائی میں گرنے سے کم از کم تین بچے جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے جن میں سے 16 کی حالت تشویشناک ہے۔ خوازہ خیلہ کے ایک نجی سکول خیبر انتظامیہ بچوں کو ایک پرانی بس میں تفریحی دورے پر گبین جبہ لے گئی تھی۔ واپسی پر لالکو کے مقام پر بس فنی خرابی کی وجہ سے کھائی میں جاگری۔ ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر شیر دل خان کے مطابق حادثہ میں اب تک تین بچے جاں بحق اور 33زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں اب تک بلال ولد سید انور بعمر 15/16 سال ساکن چالیار خوازہ خیلہ اور دو اور بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مٹہ ہسپتال میں فضل نعمان ولد فضل رحمان ساکن کوٹنئی، صاحب شاہ ولد شارام ساکن کوٹنئی، فضل احمد ولد باچاحسین ساکن چالیار،منظور احمد ولد نامعلوم ساکن نامعلوم، حمید علی شاہ ولد محمد علی شاہ ساکن عالم گنج، اظہار ولد لیاقت علی ساکن چالیار، وسیم ولد فضل وہاب ساکن لنگر خوازہ خیلہ، جنید ولد نواب علی ساکن ٹیٹابٹ، گلشن ولد گل بشر ساکن کوزکلے خوازہ خیلہسمیت 26 بچے مٹہ ہسپتال میں موجود ہیں۔ دو کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔خوازہ خیلہ ہسپتالمیں لائے گئے بچوں میں منظور احمد ولد رشید احمد ساکن قلعہ خوازہ خیلہ بعمر 16/17 سال، منظور احمد ولد نظیر احمد ساکن فقیرا خوازہ خیلہ عمر 13/14 سال، ثاقب ولد اشرف علی ساکن لنگر خوازہ خیلہ عمر 14/15 سال، زوہیب ولد شمس الحق ساکن چالیار خوازہ خیلہ عمر 15/16سال شامل ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔