(باخبر سوات ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسف زئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا جو فقید المثال استقبال کیا گیا، وہ اس بات کا مظہر ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ موجودہ قیادت ہی ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے میں کامیاب ہوگی۔ بہترین طرزِ حکمرانی کے لئے گوڈ گورننس کے تحت جو اقدامات سابقہ حکومت میں شروع کئے گئے اور جس کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے موجودہ حکومت نے اقدامات کو مزید وسعت دی، اس کے ثمرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پارٹی وفود سے ملاقات میں کیا۔
Swat
