(باخبر سوات ڈاٹ کام) پیسکو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بجلی کی ترسیل کے مرمتی کاموں کی وجہ سے 132کے وی سوات، خوازہ خیلہ، مدین، شانگلہ، ڈگر، دیر، چترال، واڑی، بٹ خیلہ، چکدرہ، درگئی اور تیمرگرہ گرڈ سٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی 16 سے 30 نومبر صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک متاثر رہنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے سب ڈویژن چارباغ، بریکوٹ، مینگورہ 1 اور 2، دیولئی، کبل، کانجو، خوازہ خیلہ، مدین، مٹہ، الپوری، بیشام، پورن، ڈگر 1 اور 2، دیر، چترال، واڑی، درگئی 1، بٹ خیلہ 1 اور 2، تھانہ، سخاکوٹ، تالاش، تیمرگرہ 1 اور 2، لال قلعہ، چکدرہ اور سمرباغ کے علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر رہ سکتی ہے۔
Swat
