(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے سیدو ہاسٹل کے طلبہ نے ہاسٹل میں پانی کی عدم دستیابی اور وارڈن کی جانب سے ہاسٹل کے طلبہ پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ طلبہ نے ہاسٹل کے سامنے روڈ پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا اور وارڈن کے خلاف نعرہ بازی کی۔ بعد میں کالج کے چیف وارڈن اور ایس ایچ او تھانہ سیدو کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیاگیا۔
Swat
