Swat

مہنگائی کے خلاف ایم پی اے کے گھر کے سامنے دھمال ڈالیں گے، سپین خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) دھرنوں کے لئے پورے ضلع میں مشہور سپین خان نے مہنگائی کے خلاف مین بازار مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ آئے روز مہنگائی کے بم عوام پر گرائے جا رہے ہیں۔ اشیائے خور و نوش سمیت پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہو کر اہل لوگوں کو اقتدار دے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے جمعہ کو مینگورہ کے مقامی ایم پی اے کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔