(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے تھانہ فتح پور پولیس نے بہن کے قاتل بھائی کو گرفتار کرلیا۔ گذشتہ روز مسماۃ (ث) کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ ایس ایچ او روشن علی خان کے مطابق پولیس نے تفتیش کے دوران اہم شواہد حاصل کئے اور مقتولہ کے بھائی محمد اجمل کو آلہئ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اقبالِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بہن کے ساتھ تکرار کے بعد طیش میں آکر اس نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
Swat
