Swat

ملک کے دیگرحصوں کی طرح سوات میں بھی پٹرولیم ایسوسی ایشن کی ہڑتال

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملک کے باقی حصوں کی طرح سوات میں بھی پٹرولیم ایسوسی ایشن نے مکمل ہڑتال شروع کی۔ ہڑتال کے پہلے روز سوات کے تین سو کے قریب پٹرول اور ڈیزل پمپ بند رہے۔ گذشتہ روز ہڑتال سے پہلے ان پمپوں پر گاڑیوں کا غیر معمولی رش رہا اور لوگوں نے ہڑتال سے پہلے گاڑیوں میں تیل ڈلوایا۔پٹرولیم ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے سوات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بند ہوگیا۔ سوات کے اکثر ہوٹلوں میں لوگوں نے ایڈوانس کمرے بک کئے تھے، لیکن پٹرولیم ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے سیاحوں نے کمروں کی بکنگ منسوخ کردی۔ جمعرات کو سوات کی سڑکوں اور پُر فضا مقامات پر سیاح نہ ہونے کے برابر تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔