(باخبر سوات ڈاٹ کام) ن لیگ کو پورے سوات میں منظم کرنا اولین ترجیح ہے۔ پارٹی کو منظم کرنے کیلئے کمر کس لی ہے۔ اسکے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ لیگی کارکنان، پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں۔ کارکنان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ہمیشہ پارٹی کی ترقی اور مضبوطی کیلئے پارٹی تنظیم سازی کی بات کی ہے۔ باربار یہ گِلہ بھی کرتے رہے ہیں کہ لیڈرشپ تنظیم نو میں بے پروائی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ن لیگ ملاکنڈ ڈویژن کے ترجمان سید صادق عزیز کے مطابق پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے ڈویژنل جنرل سیکرٹری اور سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی اور حلقہ کے ذمہ داران کی باہمی مشاورت سے پورے ضلع میں ہنگامی بنیادوں پرپارٹی کو منظم کیا جائے گا۔ حلقہ وار اجلاس بلاکر تنظیم سازی کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں حلقہ PK5 کا اجلاس 28 نومبرکو طلب کیا گیا ہے۔اس کے بعد مرحلہ وار دوسرے حلقوں کی تنظیم سازی کی جائے گی۔
Swat
