(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن خیبرپختون خوا پروفیسر ظہور الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کی تعلیم کوبہت زیادہ اہمیت دی رہی ہے، جس کے لئے صوبے میں بڑی تعداد میں خواتین کے لئے کالجز قائم کررہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے صوبے میں خواتین کے 64کالج تھے جبکہ آج ان کی تعداد 124 ہے۔ خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ تاکہ تندرست قوم ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے۔ وہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدو شریف میں سپورٹس میگا میلہ 2021ء کی تقریبِ تقسیمِ انعامات میں طالبات اور اساتذہ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر خبیر پختون خوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عبدالرشید، کالج پرنسپل ڈاکٹر نرگس آرا،جہانزیب کالج کے پرنسپل وفا محمد اور ایکس ایم این اے جمیلہ نے بھی خطاب کیا۔
Swat
