(باخبر سوات ڈاٹ کام)غیر سرکاری تنظیم کولیشن فارانکلوسیو پاکستان (سی آئی پی) نے ملک کی 15 فیصدآبادی کے معذورافراد اور خواجہ سراؤں کو بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستیں دینے کا مطالبہ کر دیا۔ صلاحیت اور قابلیت کے باوجود بھی پسماندہ طبقات کو معاشرہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ ہمیں جان بوجھ کر بھیک مانگنے اور ذلالت کی زندگی گزارنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سی آئی پی کی مرکزی چیئرپرسن سید امتیازفاطمہ نے ڈاکٹر یاسمین گل اور سید جمال شاہ کے ہمراہ مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سماجی رہنما سرزمین خان بھی موجود تھے۔سیدامتیاز فاطمہ نے کہاکہ معذور افراد کے حوالے سے ہم یورپ کی مثالیں تو دیتے ہیں، لیکن خود پاکستان میں ہمیں نظر اندازکیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ، قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیات میں ہر طبقے اورمذہب کے لوگوں کو مخصوص نشستیں دی جاتی ہیں، لیکن پندرہ فیصدآبادی ہونے کے باوجود بھی معذورافراد اور خواجہ سراؤں کو یکسرنظر اندازکیاکیا گیا ہے۔
Swat
