(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں 12 دن پولیو اور خسرہ مہم کے دوران 11 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے اور خسرے کی ویکسین لگائی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ضلع سوات کی سات تحصیلوں میں پولیو اور خسرہ مہم کامیابی سے اختتام پزیر ہوئی ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں محکمہئ صحت اور ضلع انتظامیہ کے مشترکہ طور 84 ٹیموں نے حصہ لیا، جن کو 239 سپروائزروں نے فیلڈ میں باقاعدگی سے مانیٹر کیا۔ہمارا ٹارگٹ دس لاکھ تھا لیکن مہم میں سکولوں،شہریوں اور میڈیا کے تعاون سے 11 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین اور پولیو کے قطرے پلائے جس کا مقصد بچوں کو مختلف بیماریوں سے مستقبل میں روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔
Swat
