Swat

سوات یونیورسٹی، ڈیپارٹمنٹ آف انگلش اینڈ فارن لینگویجز کا اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈیپارٹمنٹ آف انگلش اینڈ فارن لینگویجز کا تیسرا بورڈ آف سٹڈیز اجلاس گذشتہ روز یونیورسٹی آف سوات میں منعقد ہوا۔ اجلاس پروفیسر ڈاکٹرمحمد قاسم، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل سائنسز کے زیرِصدارت منعقد ہوا جس میں دو اہم نکات کی منظوری دی گئی۔ بی ایس پروگرام کے سکیم آف سٹڈیز کے نظرثانی شدہ سلیبس اور ایم فل پروگرام کے سلیبس کی منظوری دے کر باقاعدہ توثیق کیلئے اکیڈمک کونسل کو بھیج دی جائے گی۔ اجلاس میں بورڈ آف سٹڈیز کے ممبران شریک ہوئے جن میں ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے چیئرمین ڈاکٹر امداد اللہ، ڈاکٹر عبدالحمید، ذاکر اللہ، ڈاکٹر حضرت بلال، پروفیسر ڈاکٹر قیصر خان (یونیورسٹی آف ملاکنڈ)، ڈاکٹر غنی رحمان (یونیورسٹی آف ہزارہ) اور ڈاکٹر اکبر علی (فاٹا یونیورسٹی، ایف آر کوہاٹ) نے شرکت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔