(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے چالیسویں سینڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد جمال کی زیرِ صدارت مین چارباغ کیمپس میں منعقد ہواجس میں یونیورسٹی کے Statutes ڈرافٹ کومنظور کرکے یونیورسٹی سینیٹ سے باقاعدہ توثیق اور منظوری کے لیے بھیج دیا۔ اجلاس میں Statutes مرتب کرنے والی کمیٹیوں کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد جمال خان کے علاوہ جسٹس محمد غضنفر، پروفیسر ڈاکٹر گل زمان سابقہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ملاکنڈ، ڈاکٹر فاروق سواتیسابقہ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر، پروفیسر ڈاکٹر جعفر خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم، پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود، رجسٹرار محبوب الرحمان، ڈاکٹر شاہد علی، ڈاکٹر فاروق نواز، عبدالمتین، ڈپٹی رجسٹرار خورشیدعالم، ارشد علی خان ڈائریکٹر فنانس فیاض احمد شریک ہوئے۔
Swat
