Swat

سیدو شریف، ویکسی نیشن کے بعد سیکڑوں بچے خسرہ کی زد میں آگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف میں خسرہ کی ویکسی نشن کے بعد سیکڑوں بچے خسرہ کی زد میں آگئے۔ گورنمنٹ پرائمری سکول چیل شگئی سیدو شریف کے بچوں کو حالیہ خسرہ مہم کے دوران خسرہ کے ٹیکے لگائے گئے تھے جس کے بعد سیکڑوں بچوں پر خسرہ کے مرض نے حملہ کردیا۔ بچوں پر دانے نکل آئے۔ اس سلسلے میں سکول انتظامیہ نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو تصدیق کی اور کہا کہ بچوں کے علاوہ سکول کے دو اساتذہ الیاس اور کاشف بھی اس مرض کی ضد میں آگئے ہیں اور شدید بیمار ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہئ صحت کے ڈی ایچ او نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس کا علم ان کو نہیں۔ وہ اس سلسلے میں محکمہئ صحت کی ٹیم کو سکول بھیجیں گے۔ تاہم سکول انتظامیہ کے مطابق سکول کی چھٹی تک کوئی ٹیم یا محکمہئ صحت کا عملہ سکول نہیں آیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔