(باخبر سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ایوب خان اشاڑی نے کی۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری خواجہ محمد خان نے ادا کیے۔ اس موقع پر ضلع سوات کے تحصیل صدور، جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے متعلق ضیا ناصر یوسف زئی ضلعی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات نے کہا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ولیج کونسل کی سطح پر تمام نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔
Swat
