(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ابراہیم خان موٹر کار کی ٹکر سے انتقال کرگئے۔پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے بیدرہ میں ابراہیم خان عرف خان صیب سڑک عبورکررہے تھے کہ موٹرکار نے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئے۔پولیس نے کار ڈرائیور محمد ہلال ولدمعشوق سکنہ میاندم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Swat
