Swat

؎سوات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ ایک خاتون کے منگیتر نے خبر سن کر اقدام خودکشی کی۔ پولیس کے مطابق بحرین کے علاقہ رامیٹ میں 14 سالہ مسماۃ (غ) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر فائرنگ کی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں۔ خود کشی کی خبر سن کر لڑکی کے منگیتر محمد افضل نے بھی خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کی کوشش کی جس کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ بڑاول کنڈو میں 23سالہ شادی شدہ خاتون مسماۃ(ش) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔