Swat

سوات،گیس لیک ایج حادثات، 2 افراد جاں بحق، 8بے ہوش

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں گیس لیک ایج کے دوحادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 8افراد بے ہوش ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ میں اسرار ولد عمر زادہ سکنہ بانڈئی اور عثمان ولد خیراتی سکنہ فتح پوربیٹھک میں محوِخواب تھے کہ رات کو گیس سلنڈرلیک ایج کے باعث دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے۔ان کی لاشیں دروازہ توڑ کر نکالی گئیں۔ مینگورہ کے علاقہ فضا گٹ میں ہوٹل میں گیس سلنڈرلیک ایج سے آگ لگنے سے سے8افراد بے ہوش ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق راک سٹی ہوٹل میں گیس لیک ایج کے باعث ہوٹل منیجرشیر مالک سکنہ فیض آباد، نیاز، اسداللہ، زاہد شاہ، سید عمادالدین، شیرشاہ ساکنان شین کٹ ملم جبہ، نعیم سکنہ وہاڑی اوراویس سکنہ مانسہرہ دم دگھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔