(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل سیشن جج بحرین شہزادہ اخوند زادہ نے جرم ثابت ہونے پر سگی بہن کے ساتھ زنا کرنے والے بھائی کو عمر قید اور دو لاکھ روپے کی سزا سنادی۔ ملزم جلال ساکن ناگوہا، تھانہ ضلع ملاکنڈ پر اس کی بہن نے تھانہ مدین میں 18اگست2021ء کو رپورٹ درج کرائی تھی، جس میں ملزم کی بہن نے کہا تھا کہ اس کا سگا بھائی تفریح کے لئے اس کو سوات لے آیا تھا۔ کالام مدین سمیت مختلف مقامات کے ہوٹلوں میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنادی۔
Swat
