(باخبر سوات ڈاٹ کام) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی کے بعد جے یو آئی میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مینگورہ شہر میں تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری احمد علی نے ساتھیوں اور خاندان سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ شمولیتی تقریب میں جے یو آئی (ف) ضلع سوات کے نائب امیر مولانا حجت اللہ، رہنما پی کے پانچ اعجاز خان، امیر جے یو آئی (ف) تحصیل بابوئ مولانا عمر عزیز نے شرکت کی اور شامل ہونے والوں کو مبارک باد دی۔
Swat
