(باخبر سوات ڈاٹ کام) احتجاجی دھرنوں کے لئے مشہور سابق کونسلر سپین خان نے بجلی بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف جمعہ کو مین بازار میں احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے سے اپنے خطاب میں سپین خان نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن 2023ء تک ہر قسم ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔ بجلی اور دیگر یوٹیلٹی بلوں میں بے تحاشا ٹیکسوں نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیکسوں کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔
Swat
