Swat

بحرین، درختوں کی کٹائی اور قوموں کی مشترکہ زمین کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بحرین میں دیار کے قیمتی درختوں کی کٹائی اور قوموں کی مشترکہ زمینوں کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، جس کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جنگل بچاؤ کمیٹی کے رہنما حاجی زبیر نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ پشمال میں دریائے سوات کے کنارے دیار کے قیمتی اور پرانے درختوں کے بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں محکمہئ جنگلات کے ڈی ایف اُو کے دفتر رابطہ کیا گیا، جہاں موجود سینئر کلرک محمد سعید نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو رابطہ کرنے پر درختوں کے کاٹنے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ زمین حاجی سرفراز ساکن دیر نے خریدی ہے۔ اجازت حاصل کرکے قانونی طور پر درختوں کی کٹائی کر رہے ہیں۔ جنگل بچاؤ کمیٹی کے رہنما حاجی زبیر نے کہا کہ یہ قوموں کی مشترکہ زمین ہے۔ اس لئے اس کی فروخت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ محکمہئ جنگلات کے قانون کے مطابق سڑک کنارے کھڑا درخت اگر کسی کی ملکیت بھی ہو، تو اس کو نہیں کاٹا جا سکتا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ 1985,86ء بندوبستِ اراضی کے تحت سڑک سے اوپر والی زمین مشترکہ ملکیت ہے۔ دریا کنارے سڑک کے نیچے زمینیں لوگوں کی ملکیت ہیں۔ اس سلسلے میں جنگل بچاؤ کمیٹی کے ایک اور رہنما مجاہد توروالی نے کہا کہ بحرین اور کالام میں درختوں کی کٹائی روز کا معمول ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔