(باخبر سوات ڈاٹ کام) ہائیرایجوکیشن کے سیکرٹری داؤد خان نے کہاہے کہ پاکستان میں نصف آبادی خواتین کی ہے۔ ان ہی کی بدولت ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ تحقیقی مقالے جامعات کی روح ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن تحقیقی مقالوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ بابائے قوم قائداعظم کی پیدائش کے موقع پر تحقیقی کتاب کی رونمائی تعلیم کے لئے بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدوشریف میں بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرہائیرایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر خورشید احمد، یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر، جہانزیب کالج کے پرنسپل پروفیسر وفامحمد اور گرلز کالج سیدوشریف کی پرنسپل نرگس آرا سمیت مختلف مکتبہئ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
Swat
