(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملکہ برطانیہ کے ڈپٹی لیفٹیننٹ (برمنگھم) ناصر اعوان نے صوبے کے سب سے بڑے یتیم بچوں اور بچیوں کے ادارے ”خپل کور فاؤنڈیشن“کا یک روزہ دورہ کیا۔ مہمانِ خصوصی نے خپل کور ویلج میں یتیم بچوں اور بچیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویرکھنچوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خپل کور فاؤنڈیشن میں یتیم بچوں کو دی جانے والی توجہ لائق تحسین ہے۔میٹنگ روم میں ادارے کے ڈائریکٹر محمدعلی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں ادارے کے آئندہ پروجیکٹس کے بارے میں بھی بتایا۔ مہمانِ خصوصی نے ادارے کے کام کو سراہا اور ادارے کیساتھ ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔
Swat
