Swat

چارباغ،یتیم اوربے سہارا بچوں کے ادارہ میں سالانہ تقریب کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) چارباغ میں قائم یتیم اوربے سہارا بچوں کے ادارہ الفرقان ویلفیئراسکول میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی زکوٰۃ کونسل کے چیئرمین انجینئر عمرفاروق تھے۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئرڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر نصرت اقبال،الفرقان کے ڈائریکٹر حاجی جہانزیب اور سماجی شخصیات بھی شریک تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر عمرفاروق، نصرت اقبال اور دیگر مقررین نے کہاکہ الفرقان ویلفیئر اسکول کے بچوں نے تعلیمی میدان میں نام کمانے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں جن صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا وہ قابل رشک ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ محمودخان کی کوشش ہے کہ ایسے فلاحی اداروں کی معاونت کی جائے جہاں یتیم اور بے سہارابچے تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش پذیر ہو۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔